مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل ہے، فیصل رضا عابدی
سیاسی انتقام کی داستان
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر اور معروف سیاسی شخصیت سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ مرتے مرتے بچے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
عمران خان کا موجودہ حال
ٹوکیو میں جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔ ان کے دل سے بددعا نکلی تھی کہ جو کچھ ان کے اور ان جیسے دیگر لوگوں کے ساتھ کیا گیا، اللّٰہ تعالیٰ وہی عمران خان کے ساتھ کرے، اور آج ہزاروں مظلوم لوگوں کی بددعاؤں کے نتیجے میں وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
ذاتی انتقام اور حقیقت
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، مگر حقائق قوم کے سامنے آنا ضروری ہیں۔








