پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد میں اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
جی ایس پی پلس کی کامیاب تکمیل
پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور آئندہ بھی اپنی تمام ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اپلاز ادب مشاعرہ 2025 کا انعقاد
اجلاس کی تفصیلات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو گہرا اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
پاکستان کی اقتصادی ذمہ داریاں
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان کامیابی کے ساتھ جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے مکمل کر چکا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس سکیم کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری جاری رکھے گا تاکہ باہمی طور پر مفید تجارتی مواقع کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں شرکاء
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکریٹریز تجارت، داخلہ، سمندر پار پاکستانی اور انسانی حقوق، یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








