اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی
بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
ملاقات کی تفصیلات
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
ملاقات کرنے والے افراد
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھے۔ ملاقات میں فیملی معاملات اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج پر بات کی گئی۔
قانونی مسائل میں پیشرفت
واضح رہے آج بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔








