روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی شرح میں ۱۹ فیصد اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ کی رپورٹ
بیرون ملک روزگار کی شرح میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خزانہ کے مطابق روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی شرح میں 19 فیصد اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت میں دوبارہ حماقت کی تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
جنوری کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار
سما ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں 75 ہزار 663 ورکرز نے بیرونی ملازمت کیلئے رجسٹریشن کرائی، جنوری 2025 میں یہ تعداد 63 ہزار 559 ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
معاشی ترقی کی بہتری
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کی ترقی کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، میکرو اکنامک استحکام، مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔ عوام کی مدد کیلئے 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں مختلف دالیں اور سبزیاں کھا کر پاکستانی کھانوں کی یاد ستا رہی تھی، دستر خوان نعمتوں سے بھرپور تھا، دلوں کی مراد بر آئی۔
مہنگائی کی موجودہ صورتحال
رواں ماہ مہنگائی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جنوری 2026 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تھی، جیو پولیٹکل غیر یقینی، اجناس کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ خطرہ قرار ہے۔
حکومتی مالیاتی توازن
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی آمدن اور اخراجات کا توازن بہتر ہوا ہے، مہنگائی کی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں رہا ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینکوں کے سستے قرضوں سے کاروبار میں آسانی ہوئی۔ 6 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد بہتری آئی ہے۔








