اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ڈرون، فینٹم اور کیم کوپٹر اڑانے پر پابندی
ڈاکٹرون، فینٹم اور کیم کوپٹر پر پابندی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ڈرون، فینٹم اور کیم کوپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن
ضلعی مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں بتایا گیا کہ جڑواں شہروں میں بغیر اجازت کسی بھی قسم کی UAV پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، کورٹ مارشل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اجازت والے ادارے
اِسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔
سکیورٹی خدشات
خیال رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا، حکم نامہ جاری کردیا گیا۔








