خطے کی صورتحال، دبئی اسٹاک مارکیٹ کریش، 4.85 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ
دبئی سٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
ابوظہبی (ویب ڈیسک) علاقائی جنگی صورتحال کی وجہ سے دبئی سٹاک مارکیٹ میں 4.85 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے مارکیٹ کو تیز اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے یو اے ای کی مرکزی اسٹاک ایکسچینج میں تجارت کو دو دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد آج دوبارہ آغاز ہوا۔
سوشل میڈیا پر خبریں
???????????? BREAKING: Dubai stock market crashes 4.6% at open. pic.twitter.com/ADraDCYNkE
— Jackson Hinkle ???????? (@jacksonhinklle) March 4, 2026
مارکیٹ کی تفصیلات
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی فنانشل مارکیٹ جنرل انڈیکس 315.20 پوائنٹس یا 4.85 فیصد گر کر 6,188.30 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج 3.2 فیصد کم ہو کر 10,119.29 پر پہنچ گیا۔








