آئی ایم ایف نے پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کردیا
آئی ایم ایف کا مطالبہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ پاکستانی حکام اور IMF کے وفد کے درمیان ورچوئل بات چیت کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کوئی بھی اضافہ بلا تاخیر صارفین تک پہنچائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی فراہم نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو ناکام بنانا ہے
پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی ہدایت
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ہدایت دی ہے کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے حوالے سے 30 جون تک 1468 ارب روپے کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ مذاکرات میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پٹرول اور ڈیزل پر موجود پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے اہداف برقرار رکھے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے قبل نالے میں کودنے والی ڈاکٹر مشعال کا کوئی سراغ نہ مل سکا، شوہر گرفتار
مالی سال کے اہداف
واضح رہے کہ مالی سال کے آخر یعنی 30 جون تک 1468 ارب روپے لیوی جمع کرنے کا ہدف مقرر ہے، جس میں سے جولائی تا دسمبر کے 6 ماہ میں 822 ارب روپے (60 فیصد سے زائد) جمع کیے جا چکے ہیں۔
ذخائر کی صورتحال
سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، تاہم بدلتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی منتقلی روکنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سخت کارروائیوں کی بھی تجویز دی گئی ہے۔








