آگلے دن بیگم کو گاؤں سے لیا، ٹرین میں بیٹھے، نئی نئی شادی کے خمار آلود جھونکوں کی چھاؤں میں یہ سفر یوں کٹا جیسے حسین خواب ہو، اندھیرا قدم جما رہا تھا

سفر کا آغاز

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 78
اگلے دِن اپنی بیگم کو گاؤں سے لیا اور ساتھ ہی گٹی اسٹیشن سے ٹرین میں بیٹھے۔ نئی نئی شادی کے خمار آلود جھونکوں کی چھاؤں میں یہ سفر یوں کٹا جیسے یہ کوئی ایک حسین خواب ہو۔ لاہور سٹیشن پر اُترے اور باہر آکر کھڑے گڑھی شاہو کی طرف جانے والے ایک ٹانگہ میں سوار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تک کون فیورٹ ہے ، کیا منصور علی شاہ کے آنے سے حکومت گھر چلی جائے گی ۔۔؟ منیب فاروق کھل کر بول پڑے

رات کا منظر

سورج غروب ہوچکا تھا۔ اندھیرا دھیرے دھیرے قدم جما رہا تھا۔ اِس ماحول میں خاموشی کے دَور میں گھوڑے کے سمّوں سے پیدا ہونے والی ”ٹِپ ٹِپ“، ”ٹِپ ٹِپ“ ایک عجیب ”دُھن“ کی تمہید باندھ رہی تھی۔ کہ اس موسیقارانہ ماحول ہی کے دوران ایک ہیولا سا لپکا اور ٹانگے کے ”بم“ کو پکڑ کر لٹک گیا اور ٹانگہ دھیرے دھیرے چلتا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

پولیس کانسٹیبل کا کردار

شناخت پریڈ کے بغیر ہی پتہ چل گیا کہ وہ صاحب پولیس کانسٹیبل ہیں اور ٹانگے والے کو کسی ناکردہ جرم کی سزا دینے پر تُلے ہوئے ہیں۔ اِس انتہائی ڈرامائی سین کے دوران سڑک پر گرتی ایک ”دونی“ کی آواز سنساتی ہے تو کانسٹیبل صاحب سب گلے شکوے تیاگ کر ٹانگے کے ”بم“ کو چھوڑ کر سڑک پر گری ”دونی“ کی تلاش میں سڑک پر اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مارنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال :حماس نے ایران اور خطے کے ممالک سے اہم اپیل کر دی

گڑھی شاہو میں قیام

ہم منزل مقصود پر گڑھی شاہو میں ٹانگے سے اُترے، کرایہ ادا کیا۔ اور اپنی رہائش گاہ پر جوانی کی کھوج میں لگ گئے۔ اور نوبیاہتا جوڑا لاہور کی بھیڑ میں گم ہوگیا۔ گڑھی شاہو میں مین روڈ پر کھلتی گلی کی نکڑ پر واقع ایک فلیٹ کرایہ پر لے کر رہائش اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار

چائے کا مرکز

نزدیک ہی نیچے ایک چائے کا ہوٹل تھا جو ساری رات کھلا رہتا۔ وہاں ٹانگے والے، پولیس کے سپاہی، اسٹیشن کو جانے اور آنے والے مسافر، عشقِ نامراد کے ڈسے لوگ جو بے خوابی سے تنگ آکر اِدھر ڈیرہ جما لیتے اور چائے کی پیالی سے اُڑتے ہوئے بخارات کے رُوبرو اپنا حال دل سنا سنا نہ تھکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹرویز کے متعدد حصے بند کردئیے گئے

رات کی سرگرمیاں

رات کے وقت جس وقت بھی فلیٹ میں کبھی آنکھ کھلتی تو نیچے ماحول کو زندہ و تابندہ پایا۔ صبح نماز کے وقت اُس کی تان اُس وقت ٹوٹتی جب ہوٹل کا مالک آواز لگاتا کہ اوہ! ”چھوٹے“ اِدھر آ اِدھر بیٹھ میں ذرا آدھا گھنٹہ سو لوں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

لاہور میں قیام

لاہور میں کم و بیش ایک ہفتہ قیام ہوتا۔ اس دوران سوئل سروے کے لیے مطلوبہ سامان لینا، عملہ کی تنخواہیں وصول کرنا، اور اپنے ذاتی کاموں کی تکمیل کرنا۔ گڑھی شاہو میں فلیٹ میں رہائش ایک عارضی بندوبست تھا لہٰذا اپنی بیگم کو میں نے مشورہ دیا کہ وہ یا تو اپنے ماں باپ کے ہاں رہائش رکھّے یا سسرالی گاؤں میں اپنے گھر میں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

بیگم کا جواب

بیگم کا جواب جرأت رِندانہ کے زمرے میں آتا تھا۔ کہنے لگیں کہ ”میں یا تو فیلڈ میں آپ کے ساتھ رہوں گی یا پھر اگر ذاتی مکان لاہور میں بنوا دیں تو پھر میں لاہور میں رہوں گی“۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے، ایک قیدی کے لیے حق مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

نئی منزل کی تلاش

اب جائے رفتن نہ پائے ماندن والا معاملہ ہوا اور اس فیصلے میں کوئی ردّ و بدل کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی تھی۔ چنانچہ مجھے یاد ہے کہ پہلی دفعہ فیلڈ میں ”کھدّر والا ریسٹ ہاؤس“ نزد سمندری ضلع فیصل آباد میں جا پہنچے۔ وہاں رہ کر کوئی ایک مہینہ کام کیا پھر نزدیکی ”موروثی پور ریسٹ ہاؤس“ میں منتقل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

امریکن ایڈ کا سامان

چونکہ لاہور سے امریکن ایڈ کا سامان آگیا لہٰذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خوبصورت نقشہ یہاں ترتیب دیا۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...