امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں، ترجمان ایرانی مسلح افواج جنرل شکارچی
ایران کے مسلح افواج کی اہم بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور کو چکنا چور کر دیا۔ امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہید، 8 خوارج جہنم واصل
ٹرمپ کی جارحیت کا جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکہ کی مغربی ایشیاء میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔
امریکی فوج کی حالت
جنرل شکارچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔








