کرپشن کے الزامات: ویسٹ انڈین کھلاڑی اور 2 ٹیم آفیشلز معطل
ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی معطلی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے الزامات کے تحت ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے پاکستان بہت ہی شاندار کام کر رہا ہے، افغانستان سے جنگ کے سوال پر ٹرمپ کا جواب
معطل ہونے والے افراد
آئی سی سی کے مطابق معطل ہونے والوں میں ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ شامل ہیں۔ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
کرپشن کے الزامات
آئی سی سی نے وضاحت کی ہے کہ بارباڈوس میں بم ٹین لیگ کے دوران کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر انہیں معطل کیا گیا۔ تینوں افراد پر فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔
ٹریون گرفتھ پر خاص طور پر آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون کرنے کا بھی چارج عائد کیا گیا ہے۔
معطلی کی مدت
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔








