عمیر جسوال کی پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے متعلق انسٹا سٹوری وائرل
عمیر جسوال کا پیغام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی موسیقار و گلوکار عمیر جسوال نے پارٹنر کو دھوکا دینے والوں اور ان سے منسلک افراد کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال بہتر؛ لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ
انسٹا اسٹوری میں اعلان
عمیر جسوال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’معذرت، اگر آپ نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیا ہے تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
پیغام کی وسعت
پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ 'ہمیں اس عمل کو 2026 میں عام کرنا چاہیے'۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو مبارک ہو، اس نے پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا، علی امین نے پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کیا، ایمل ولی خان
سوشل میڈیا پر ردعمل
گلوکار کی یہ انسٹا سٹوری چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ان کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
نامعلوم افراد کا ذکر
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عمیر جسوال نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش لیگ ٹیم کے کوچز ناراض، رکشے پر بیٹھ کر واپس چلے گئے
شادی اور طلاق کی خبروں کا پس منظر
واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثنا جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوتھ تبدیلی کے محرکات ہیں، پاکستان کو درپیش آبادی کے انتظامی چیلنجز
طلاق کی افواہیں
2023 میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024 کو ثنا جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔
دوسری شادی کا اعلان
بعد ازاں 2024 میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں.








