سیکیورٹی خدشات، اسلام آباد میں کئی مقامات کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے، پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات
اسلام آباد میں سیکیورٹی اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کئی مقامات کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اریگیشن کے 16 سالہ بیٹے کی گھر سے لاش برآمد
ریڈ زون اور اطراف کی سیکیورٹی
اسلام آباد کے ریڈ زون اور اس کے اطراف کو بھی سیل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”کھیلتا پنجاب ،،گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے جاری
بند مقامات
آبپارہ، سیونتھ ایونیو، ڈی چوک، ایکسپریس چوک کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری کے اطراف سیکیورٹی سخت کر کے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ یوم القدس ریلیز کے سبب اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ای ویزا اسکینڈل، وزارت داخلہ کے 2 اہم افسران کو ہٹا دیاگیا
ٹریفک ایڈوائزری
پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا ہو گا جبکہ باقی تمام داخلی رستے بند ہوں گے۔
چاند تارہ فلائی اوور سری نگر ہائی وے سے سرینا چوک تک بند ہو گا، آبپارہ سہروردی روڈ آنے اور جانے کے لیے مکمل بند رہے گا۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ کی سنگل سائیڈ بند رہے گی جبکہ پارک روڈ کی شہزاد ٹاون سے مشرف چوک تک سنگل سائیڈ بند رہے گی۔
شہریوں کی ہدایت
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ متبادل راستوں پر سفر کریں۔








