اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 بجے تک فلائیٹ آپریشن بند
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن کی معطلی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایاہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 بجے تک فلائیٹ آپریشن بند ہوگا۔
اسباب اور اثرات
دنیانیوز کے مطابق اپنے نوٹم میں پی اے اے کا کہناہے کہ آپریشنل وجوہات کی وجہ سے دو گھنٹوں کے لیے آمدورفت اور روانگی معطل ہوگی۔ اس دوران لاہور فلائیٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے بھی بند ہوں گے۔
ایئرلائنز کی تیاری
ممکنہ تاخیر کے باعث ایئرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








