تیسرا ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا، کانٹے دار مقابلہ متوقع
بنگلادیش نے پاکستان کو 291 رنز کا ہدف دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں
بنگلادیش کے کھلاڑیوں کی شاندار اننگز
بنگلادیش کے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہڑتال کے باعث 12 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ سے تمام روانہ ہونے والی مسافر پروازیں منسوخ
پاکستان کی باؤلنگ کارکردگی
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ میرپور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم میں تبدیلیاں
کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دو کھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔








