تیل کی بڑھتی قیمتیں، یورپ امریکہ پر برہم، ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں : جرمن چانسلر

بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی بڑھتی قیمتیں، یورپ امریکا پر برہم جبکہ جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی عہدیدار کے میزائل صلاحیتوں کے ممکنہ خطرہ سے متعلق دعوے کو سختی سے رد کیا

یورپی رہنماؤں کا موقف

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کے لیے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کے معروف برانڈ پر یاسر شامی کا چھاپہ، اندر کیا کچھ ہورہا تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں دیکھنے کو ملا۔

جرمن چانسلر کی تنقید

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، اور انہوں نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔ ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔

مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی

’’جنگ‘‘ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران، امریکہ و اسرائیل تنازع کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت پھر سے 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 103 اعشاریہ 29 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 ڈالرز 71 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت تقریباً 99 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔ ادھر روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکہ کو یورپی رہنماؤں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...