ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی کو پھوپھی کی جانب سے عمان میں فروخت کرنے کا انکشاف
بچی کا اغوا اور فروخت کا معاملہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی کو پھوپھی کی جانب سے عمان میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عمان پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کر پاکستان بھیج دیا۔ لڑکی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر والدین کے حوالے کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
ایف آئی اے کی کارروائی
ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کے مطابق متاثرہ بچی کے بیان پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ بچی کی پھوپھی سمیت 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اپنایا کہ 2022 میں پھوپھی پارلر کا کام سکھانے کے بہانے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئی، جہاں ایک شخص کے ساتھ میری شادی کرائی گئی۔ دو سال بعد پھوپھی اپنی بیٹی بنا کر مجھے عمان لے گئی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ عمان لے جا کر مجھ سے غیر اخلاقی کام کرائے گئے۔ مجھے بعد میں عمان میں ایک شخص کو فروخت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
پولیس کا اقدام
لڑکی نے ایک پادری کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا، عمان پولیس نے مجھے بازیاب کیا اور میرے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
مستقبل کی کارروائیاں
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔








