عمران خان کے بیٹوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور عطا تارڑ کے جواب پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آگیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا شدید رد عمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے بیٹوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور عطا تارڑ کے جواب پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آ گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے عمران خان کے بیٹوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور ویزا میں غیر معمولی تاخیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تفصیلات

بیان میں کہا گیا کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات نہ صرف تشویشناک ہیں بلکہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت بنیادی انسانی اقدار اور خاندانی حقوق کی بھی پاسداری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ویزا جاری نہ ہونا، جبکہ سرکاری طور پر 7 سے 10 دن کی مدت بتائی جاتی ہے، ایک دانستہ تاخیری حربہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے۔ یہ رویہ ایک ایسے شخص کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے جو ملک کا سابق وزیر اعظم رہ چکا ہے۔ مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ نہ صرف بیٹوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں اپنے والد سے فون یا خط کے ذریعے رابطے کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ یہ اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے کے اصولوں کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت میں وکیل کی نیم برہنہ پیشی پر عدالت حیران، جج کا شدید برہمی کا اظہار

پی ٹی آئی کی حکومت سے اپیل

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر فارم 47 کے ذریعے قائم کی گئی حکومت کے وزیر اطلاعات یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ عمران خان کے بیٹے چونکہ NICOP رکھتے ہیں، اس لیے وہ اس بنیاد پر پاکستان آ سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کافی عرصہ قبل عمران خان کے دونوں بیٹوں نے اپنے NICOP کی تجدید کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی، جس پر تاحال کوئی فیصلہ یا جواب نہیں دیا گیا۔ یہ خاموشی اور تاخیر خود حکومتی بدنیتی کو بے نقاب کرتی ہے۔ ہم فارم 47 کی حکومت سے کہتے ہیں کہ حوش کے ناخن لیں اور عمران خان کے بیٹوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے، خصوصاً اس صورتحال میں جب ان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

خاندانی حقوق کی خلاف ورزی

پاکستان تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ خاندانی رشتوں کو سیاسی انتقام کی نذر کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...