ایران کے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے
ایران کی جانب سے میزائل حملے کی اطلاعات
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
فضائی دفاعی نظام کا بھرپور جواب
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، تاہم ان میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکا جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
سعودی حکام کی تشویش
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں جاری ’’نجات مہران ‘‘ آپریشن کے دوران 113 مقابلوں میں 27 نامی گرامی ڈاکو مارے جا چکے ہیں، اب بھی 3 یا 4 مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، آئی جی سندھ
پاکستانی کمیونٹی کا تجربہ
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شہر کی فضاؤں سے میزائل گزرتے دیکھے گئے ہیں۔
زخمیوں کی تعداد
عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی میزائل کے ٹکڑے گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔








