پنجاب میں اے آئی پر مبنی گورننس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
انقلابی فیصلہ: اے آئی پر منتقل ہونے والا حکومتی نظام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے حکومتی، سرکاری اور دفتری نظام کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر منتقل کرنے کا انقلابی فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی سندھ کے تاجر کو اغوا کرکے بھتہ وصولی، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا
نئے گورننس نظام کی منظوری
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد اے آئی پر مبنی گورننس نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ آفس کو “اے آئی آفس آف سی ایم” میں تبدیل کیا جائے گا، جو مکمل طور پر ٹیکنالوجی اور اے آئی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کے خلاف کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
اجلاس کی تفصیلات
اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ کے اے آئی امور کے مشیر علی ڈار نے جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں “اے آئی وژن 2029” اور “آفس آف اے آئی پنجاب” منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف پرامریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا
اے آئی ڈیلیوری یونٹ کا قیام
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک جدید “اے آئی ڈیلیوری یونٹ” قائم کیا جائے گا اور تمام سرکاری محکموں کو ایک سنٹرل اے آئی یونٹ سے منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا، ہم کسی جلد بازی میں نہیں: سینئر سیکیورٹی عہدیدار
شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ
علی ڈار کے مطابق ڈیٹا اینالیٹکس، اسمارٹ مانیٹرنگ اور فوری عوامی خدمت پر مبنی گورننس کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، جبکہ اے آئی پر مبنی ڈیش بورڈز اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید، معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش
نوجوانوں کی تربیت کے مواقع
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فزیکل اے آئی سسٹمز اور اے آئی اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹریننگ دی جائے گی، جس سے ٹیلنٹ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ ہمارے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے: ایران نے خبردار کر دیا
باہم تعاون اور ترقی
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ Foreign, Commonwealth & Development Office (ایف سی ڈی او) اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ملٹی سیکٹورل اے آئی گورننس ماڈل پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغواء
ٹیکنالوجی کا جامع روڈ میپ
صحت، تعلیم، زراعت، پولیس اور شہری انتظام سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جامع روڈ میپ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی پراجیکٹس کے تحت خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے جدید سسٹمز اور ورچوئل پولیس اسٹیشنز پہلے ہی فعال ہیں۔
خطے میں انقلابی تبدیلی کا آغاز
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا اے آئی وژن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں عوامی خدمت کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی مثال بنے گا.








