میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے نائلہ راجا پر سنگین الزامات
عماد وسیم کی سابقہ بیوی کا نیا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حالیہ بیان میں ایک نیا اور سنگین دعویٰ سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عماد کی دوسری بیوی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ثانیہ اشفاق کا ردعمل
ثانیہ اشفاق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری میں بغیر نام لیے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے‘‘، اور ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی۔ وہ اپنے بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9ملزم گرفتار ، 1کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
عماد وسیم کی پہلی شادی اور وجوہات
دوسری جانب، عماد وسیم اس سے قبل اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل مرحلہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے نے انہیں ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی یعنی ان کے بچے دیے، جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں۔ دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دسمبر 2025 میں ان کی علیحدگی سامنے آئی۔
ثانیہ اشفاق کی موجودہ صورتحال
یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے تقریباً چھ برس ساتھ گزارنے کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تین بچوں کی پرورش خود کر رہی ہیں، جبکہ عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی ہے۔








