آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کے علاوہ کون کونسی شقیں شامل کی گئیں، وزیر قانون کا اہم بیان

ترمیم کی منظوری پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ترمیم پر اتفاق رائے ہوا۔ بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ان تھک محنت کی، اس کاوش کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے بلاول بھٹو نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے کہنے پر کسی بھی چیز کو پسند یا ناپسند مت کیجیے، اپنے بدن کو پسندکرنے، اس کی حفاظت اور نگہداشت کا عزم کیجیے اور اپنے لیے قابل قدرقرار دیجیے

جے یو آئی کی تجویز اور بلاول کی مسلسل گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جے یو آئی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے 5 تجاویز دی ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ سے بلاول بھٹو نے مستقل گفتگو کی، جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اس ترمیم میں اہم شقیں شامل کی گئی ہیں۔ نئی چیز جو شامل کی گئی وہ پرفارمنس ای ویلیو ایشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2028 سے سودی نظام کا خاتمہ ہو جائے گا، سپریم کورٹ نے بھی سود کے خاتمے سے متعلق آبزرویشن دی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور چیف جسٹس کی تقرری

آئینی بینچز کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری اس پیکیج کا حصہ ہے، 4 سینئر ترین ججز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ صوبائی جوڈیشل کمیشن کی شکل وہی رہے گی، اور صوبوں میں آئینی بینچز کا میکنزم بھی شامل کیا گیا ہے۔ ترمیم میں ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی جانچنے کا معاملہ بھی موجود ہے، چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ غیرمسلم ممبر کو بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ بنچ کی تشکیل کا اختیار بھی جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...