پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ عوام کے ریلیف میں رکاوٹ بن گیا۔
نئے چارجز کی تفصیلات
سما نیوز کے مطابق پیٹرول پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 3.72 روپے سے بڑھا کر 7.89 روپے فی لیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔
پیٹرول پر ٹرانسپورٹیشن چارجز میں فی لیٹر 4 روپے 17 پیسے اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول میں پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ مد میں 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
ڈیزل کے ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ
ڈیزل پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 1.04 روپے سے بڑھا کر 4.17 روپے فی لیٹر کر دیئے گئے ہیں۔
ڈیزل پر فی لیٹر ٹرانسپورٹیشن چارجز میں 3 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔