جنوبی پنجاب کی ایک نرس کو ریپ سے بچانے والی واٹس ایپ کی ‘لائیو لوکیشن’

’مجھے بچا لو مجھے بچا لو۔ یہ مجھے اغوا کر رہے ہیں۔‘

26 اکتوبر 2024 کو رات نو بجے کے بعد کا وقت تھا جب مسلسل بجتا فون اٹھانے والی خاتون کے لیے دوسری جانب سے آتی ہڑبڑائی اور پریشان آواز ہرگز انجانی نہ تھی۔

ان کے بقول ’پہلے تو میں خود گھبرا گئی خیر میں نے حوصلہ کیا اور کہا تم کہاں ہو؟ اس نے جواب دیا مجھے نہیں پتہ بس مجھے بچا لو۔ میں نے اسے کہا حوصلہ کرو ڈرو نہیں۔ میں تمھیں بچا لوں گی۔‘

’میں نے پوچھا تم کہاں ہو؟ اس نے جواب دیا باجی مجھے سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں۔ میں نے اسے کہا تم ایسا کرو مجھے لائیو لوکیشن بھیجو۔ میں آتی ہوں۔‘

یہ سب جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ہو رہا تھا۔ فون سننے والی ڈاکٹر طیبہ تھیں اور جس خاتون کو اغوا کیا جا رہا تھا وہ ان کی جاننے والی ایک نرس تھیں جن کی شناخت اس تحریر میں ظاہر نہیں کی جا رہی۔

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں نرس سے ریپ کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو تین دن بعد یعنی 29 اکتوبر 2024 کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم دوسرے ملزم کی تلاش ابھی جاری ہے۔

تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او شاہد شاہ نے Uses in Urdu کو بتایا کہ انھوں نے تین دن کے اندر ہی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے ملزم کو لوکیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا جو بھاگتے ہوئے نرس کا موبائل اپنے ساتھ لے گیا تھا اور جب اس کو گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل بھی اس کی جیب سے برآمد ہوا۔

26 اکتوبر کی رات ہوا کیا تھا؟

26 اکتوبر کی رات ہوا کیا تھا؟

نرس نے Uses in Urdu سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے رات کو پونے نو بجے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے کے لیے رکشہ لیا۔

وہ مزید بتاتی ہیں کہ اس رکشے میں پہلے سے ہی ایک نامعلوم شخص سوار تھا۔

نرس نے Uses in Urdu کو بتایا کہ رکشے والے نے جب راستہ تبدیل کیا تو انھیں خطرہ محسوس ہوا۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جب میں نے پوچھا کہاں جا رہے ہو، تو ڈرائیور نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، میں اس سواری کو اتار کر آپ کو چھوڑ دوں گا۔ تھوڑی دیر کے لیے میں مطمئن ہو گئی۔ رکشہ کافی دیر تک چلتا رہا، تو مجھے عجیب محسوس ہونا شروع ہوا، میری چھٹی حس نے مجھے خطرے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا۔‘

نرس بتاتی ہیں کہ ’جب وہ کچھ زیادہ آگے نکل گیا، تو مجھے یقین ہو گیا کہ رکشہ ڈرائیور اور رکشہ سوار دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے پہلے اپنے بھائی کو کال کی، تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ میں پریشان ہو گئی۔ میرے ہاتھ کانپنے لگے، دل اور دماغ میں وسوسے آنے لگے۔ پھر سوچا کہ مجھے ہمت کرنی ہوگی۔ میں خود کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔‘

پھر انہوں نے ڈاکٹر طیبہ امجد کو کال کر دی تاکہ وہ انہیں بچا سکیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ڈاکٹر طیبہ نے مجھے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ آپ کی طرف نکلتی ہوں، آپ لائیو لوکیشن بھیج دیں۔‘

ڈاکٹر طیبہ نے Uses in Urdu کو بتایا کہ جب انہیں کال آئی، تو وہ پریشان ہو گئیں۔ پھر ایک دم خیال آنے پر انہوں نے نرس کو لائیو لوکیشن بھیجنے کے لیے کہہ دیا۔

ڈاکٹر طیبہ بتاتی ہیں کہ ’میں نے وقت ضائع کیے بغیر اپنے شوہر کو گاڑی میں بٹھایا اور نکل پڑی۔‘

وہ بتاتی ہیں کہ راستے میں چوک پر ہی انہیں ایک پولیس والا نظر آ گیا۔ ’میں نے ان سے کہا کہ بھائی، ہماری گاڑی میں بیٹھ جاؤ، ایک عورت کی جان اور عزت خطرے میں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ قانونی طور پر نہیں جا سکتے کیونکہ وہ چھٹی کر کے گھر جا رہے تھے۔ جس پر میں نے کہا کہ بھائی، اس وقت ایک عورت کو اغوا اور ریپ سے بچانا ہے، جس کے بعد وہ ہماری گاڑی میں بیٹھ گئے۔‘

نرس یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ’اتنی دیر میں وہ مجھے ایک ایسی جگہ لے گئے، جہاں گنے کے کھیت اور مچھلی کے فارم تھے۔ میں نے مزاحمت کی، جس پر انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے منہ پر تھپڑ مارے۔ میرا موبائل بھی چھین لیا۔‘

وہ بتاتی ہیں کہ ’وہ میرا ریپ کرنے کی کوشش کرتے رہے اور میں اپنے آپ کو ان کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کرتی رہی۔ میں نے مزاحمت نہیں چھوڑی۔‘

اسی دوران لوکیشن کی مدد سے ڈاکٹر طیبہ اپنے وکیل شوہر اور پنجاب کانسٹیبلری کے سپاہی محمد بلال کے ساتھ وہاں پہنچ گئیں۔

ڈاکٹر طیبہ بتاتی ہیں ’ہم نے انھیں دور سے دیکھا اور کہا کہ نرس کو چھوڑ دو۔ وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے تھے۔‘

’ہمارے ساتھ جو پولیس والا آیا تھا اس نے چار فائر کیے اور ساتھ ہی مزید پولیس کو بھی بلا لیا۔ تب ملزمان نے نرس کو چھوڑا اور بھاگ گئے۔‘

ان کے ساتھ جانے والے سپاہی محمد بلال نے Uses in Urdu کو بتایا کہ ان کے فائر کرنے پر ملزمان بھاگے اور خاتون کی جان بچ گئی۔

وہ کہتے ہیں ’میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ میرا کام ہی لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ہے۔ جیسے ہی میں ڈاکٹر صاحبہ کی گاڑی میں سوار ہوا تو میں نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے مزید نفری بھی بلا لی تھی۔‘

ڈاکٹر طیبہ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’جب میں کار میں بیٹھی تو ایک لمحے کو یہ بھی سوچا کہ ان جنسی درندوں کے پاس یقینا اسلحہ ہو گا۔ وہ مجھے اور میرے شوہر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دوسرے لمحے خیال آیا کہ نہیں اس عورت کی جان اور عزت بچانی ضروری ہے۔ اس کے بعد میں نے اور کچھ نہیں سوچا۔‘

وہ بتاتی ہیں کہ یہ سب وہ اپنے شوہر اور اس پولیس والے کی مدد کے بغیر شاید نہ کر پاتیں۔

خواتین مشکل میں ٹیکنالوجی کی مدد کیسے لے سکتی ہیں؟

خواتین مشکل میں ٹیکنالوجی کی مدد کیسے لے سکتی ہیں؟

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی انچارج اقصیٰ فیاض نے Uses in Urdu سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے تحفظ کے لیے اپنے موبائل میں ’ویمن سیفٹی ایپ‘ ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔

خطرے کی صورت میں ایک کلک پر ان کی مدد کے لیے پولیس پہنچ جائے گی۔

وہ مزید بتاتی ہیں کہ ’پنجاب میں چھ لاکھ سے زائد خواتین نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا اور سینکڑوں خواتین اس ایپ کی مدد سے شکایت کر کے استفادہ حاصل کر چکی ہیں۔

انھوں نے Uses in Urdu کو بتایا کہ جو خواتین پولیس سٹیشن نہیں آ سکتیں وہ سیف سٹی کی ویب سائٹ پر اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں 'جس پر فوراً ایکشن ہوتا ہے۔'

اقصیٰ فیاض کا مزید کہنا ہے کہ ایک کرائم سٹاپر نمبر بھی ہم نے دیا ہوا ہے۔ کوئی بھی شخص اگر کوئی جرم ہوتا دیکھے تو اس نمبر پر کال کر سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اطلاع دینے والے شخص کا نمبر صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے بلکہ کال کرنے والے کا نام ہمیں بھی ظاہر نہیں ہوتا۔ تاہم پولیس جرم کرنے والے تک پہنچ جاتی ہے۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...