پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائیگا:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں - گورو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں - گورونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نابینا افراد کی درخواست پر پنجاب حکومت کے افسر کی رپورٹ سمیت طلبی
مینارٹی کارڈ کا اجرا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لیے دسمبر میں "مینارٹی کارڈ" فنکشنل کیا جائے گا - نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دیے جائیں گے - اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لیے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا -
شہریوں کے حقوق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کو تمام سہولیات اور حقوق ملنے چاہئیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے -