جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم کیلئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 25 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے عدالت پیشی کیلئے راولپنڈی لے جایا گیا، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے چالان کی نقول تقسیم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

نیا انسپکشن نوٹ

دوران سماعت، پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں نیا انسپکشن نوٹ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ یہ نوٹ جی ایچ کیو گیٹ کے اطراف 54 مقامات سے جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ انسپکشن نوٹ میں ملزمان کی جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے دوران مختلف اطراف سے آمد اور ملزمان سے پی ٹی آئی کے جھنڈے، ٹوپیاں، پٹرول بم برآمد ہونے کا ذکر ہے۔ نوٹ میں جی ایچ کیو کے باہر نصب آرمی لوگو سمیت فوجی جوان کے مجسمے کو توڑنے اور مشعل نما ڈنڈے پر آگ لگانے، ملزم حمزہ لطیف اور ملزم خادم حسین کی موقع سے گرفتاری کا ذکر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

حملے کی تفصیلات

انسپکشن نوٹ میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے دوران راجہ بشارت اور خالد جدون کی قیادت میں 300 افراد نے پاک آرمی کے خلاف نعرے بازی اور گالم گلوچ کی۔ مسلح ملزمان ڈنڈوں، پتھروں، پٹرول بم سے لیس تھے۔ نوٹ میں مزید کہا گیا کہ موقع پر موجود پولیس کے روکنے کے باوجود ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ملزمان نے گیٹ کے اندر لگے بریکٹ فین، پلاسٹک کی کرسیاں توڑ دیں، سڑک پر ٹائر جلا کر، پٹرول بم مار کر آگ لگائی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

عدالتی حکم

بعدازاں، انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم کیلئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 25 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...