رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے

رضا ربانی کا گورنر راج پر تبصرہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں، کپتان جوش انگلس

گورنر راج کا نفاذ اور اس کے نتائج

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ کوئی حل نہیں۔ اس کے لیے آئین کے آرٹیکل 232 یا 234 کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے، گورنر راج سیاسی طور پر دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو گا، اس سے پولرائزیشن بڑھے گی۔ ایک ایسے صوبے میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا جہاں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، نیشنل عوامی پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان پر پابندی لگائی گئی، اس کے نتائج کیا نکلے؟ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا بھی کوئی حل نہیں، وہ سیاسی جماعت کسی اور نام سے دوبارہ وجود میں آ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے وفد نے انسانی سمگلنگ، سائبر کرائم اور منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی

صحافی مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری

"جنگ" کے مطابق رضا ربانی نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیئر صحافی مطیع اللّٰہ جان پر عائد الزامات ایک مذاق ہیں۔

جمہوری اداروں کی مضبوطی

رضا ربانی نے مزید کہا کہ وفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح سول حکمرانی کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ اظہارِ رائے اور احتجاج آئین میں فراہم کردہ ایک بنیادی حق ہے، لیکن احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔ یہ حق سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے تشدد کا جواز نہیں بن سکتا، ریاست کی رٹ نافذ کرنے کے بعد حکومت کو سیاسی مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...