سابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کے نام کھلا خط، ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی
جاوید بدر کا نواز شریف کو کھلا خط
معافی کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید بدر نے مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کے نام کھلے خط میں ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی۔
خط کا متن
نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کے مطابق، جاوید بدر نے خط کے متن میں کہا ہے کہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں، الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں۔ آپ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بھی معافی مانگتا ہوں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معافی کر دیں گے۔ یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں، بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر لکھا گیا ہے۔
استحکام کے لئے تعریف
جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔