پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دینے کا کیس، لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش
لاہور ہائی کورٹ میں اہم کیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دینے کے کیس میں عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کردیے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کی غیر ملکی سے شادی کے کیس میں افغان لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ درخواست میں شہریت ایکٹ 1951 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار پاکستانی خاتون نے 2012 میں افغانی لڑکے نسیم سے شادی کی تھی。








