اداکارہ حمیرا اصغر کا فٹنس انسٹرکٹر شامل تفتیش، کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات
حمیرا اصغر کیس کی تحقیقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات میں قتل، خودکشی، حادثہ یا فطری موت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو زیرغور لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر حملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بیان جاری کر دیا
موت کی وجہ کی تحقیقات
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حمیرا اصغر کی لاش کم و بیش 9 ماہ پرانی ہے اور حتمی طور پر موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑکر 1300 کروڑ کی کمپنی بنالی
شواہد کی عدم فراہمی
مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ذاتی ڈائری سے اب تک کوئی اہم شواہد نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: سونو سود نے بالی ووڈ میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا
تحقیقات کی وسعت
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک فٹنس انسٹرکٹر سے رابطہ کیا گیا ہے اور ادویات کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے کہ آیا حمیرا اصغر کی جانب سے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی ادویات کا استعمال کیا جا رہا تھا یا نہیں۔
فلیٹ کی صورتحال
ڈی آئی جی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ جس فلیٹ سے لاش ملی، وہاں دروازوں پر اندر سے کنڈی نہیں لگی ہوئی تھی، جو لاک موجود ہیں، وہ اندر اور باہر دونوں طرف سے لگائے جا سکتے ہیں، تاحال کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا کہ دروازے باہر سے بند کیے گئے ہوں۔








