بھارت میں ہسپتال لے جاتے ایمبولینس میں بے ہوش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
بھارت میں افسوسناک واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ہسپتال جاتے ہوئے بےہوش خاتون کو ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقراررکھنے کا حکم
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں بودھ گیا میں پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ٹیسٹ کیلئے دوڑ میں شریک ہونے والی 26 سالہ خاتون امیدوار بےہوش ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق
الزام اور تحقیقات
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال جاتے ہوئے خاتون امیدوار کو ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ بھرتی کے لیے صرف خواتین امیدواروں کے آنے کے باوجود ایمبولینس میں کوئی خاتون عملہ موجود نہیں تھا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ خاتون کا بیان قلم بند کرنے کے بعد طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے۔








