بیوی کو جلانے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جہیز نہ لانے پر اپنی بیوی کو مارنے والے ملزم شوہر کا بیان
گریٹر نوئیڈا میں جہیز کے تنازع پر ہولناک واقعہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جہیز نہ لانے پر بیٹے کے سامنے ماں کو جلانے والے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کو جلانے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
پولیس مقابلہ اور ملزم کی حالت
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں 28 سالہ نکی کو تشدد کے بعد آگ لگانے والا مرکزی ملزم وپن بھاٹی پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وپن حراست سے فرار ہونے اور اہلکار کا پستول چھیننے کی کوشش کر رہا تھا جس پر پولیس نے فائرنگ کی اور اس کی ٹانگ میں گولی لگ گئی، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نکی کے والد کا ردعمل
زخمی حالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وپن نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں نے نکی کو نہیں مارا، وہ خود ہی مر گئی، میاں بیوی کے جھگڑے عام بات ہیں۔ بیٹی کو جلائے جانے کے واقعے کے بعد مقتولہ کے والد بکھری سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قاتلوں کو گولی ماری جائے اور ان کا گھر مسمار کر دیا جائے۔ بکھری سنگھ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نے بیوٹی پارلر چلا کر اپنے بیٹے کو پالا مگر سسرالیوں نے اسے مسلسل جہیز کے لیے اذیت دی اور آخر کار قتل کر دیا۔








