سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کابینہ اجلاس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج مساجد میں بیٹھ کر کوڈ کاپٹرز دہشتگردی کے لیے استعمال کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاءکپ فائنل: جسپریت بمرا کو حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑ گیا
اجلاس میں شریک وزراء
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
53 نکاتی ایجنڈا
کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
قراردادوں کی منظوری
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ مختلف قراردادیں بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاکہ ان پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
خصوصی منظوریوں کا امکان
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری بھی شامل ہے، اسی طرح یک کسان، ایک گائے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری بھی اجلاس میں لی جائے گی تاکہ صوبے میں زراعت اور دیہی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیئے
متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز
اجلاس میں تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جس سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی۔
ہائی کورٹ کے لیے بلٹ پروف گاڑی
مزید برآں پشاور ہائی کورٹ کے ایک بنچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی نظم و نسق اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے سے متعلق نئی ہدایات جاری کریں گے۔








