لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
دھماکا لکی مروت میں
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار علاؤالدین شہید ہوگئے، جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایمرجنسی خدمات
پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔








