خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی

خیبر پختونخوا کابینہ کی اہم منظوری

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا بیان

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دی گئی ہے۔ 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔

سرکاری ذرائع کی معلومات

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 51 مقدمات واپس لینے کی سفارشات بھیج دیں۔ پی ٹی آئی اراکین اور کارکنان 9 اور 10 مئی کے مقدمات میں نام زد ہیں۔ مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نااہلی کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...