نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا۔ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں کچے نو ڈلز کھانے سے 13سالہ حافظ قرآن بچہ انتقال کر گیا
شرح سود کا موجودہ صورتحال
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے۔ آئندہ ہفتے نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
تاجر برادری کا ردعمل
پالیسی ریٹ 6 فیصد مہنگائی سے 5 فیصد زیادہ ہے۔ مہنگائی کم اور شرح سود زیادہ ہونے کے باعث تاجر برادری مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔








