واٹس ایپ میں وائس میل جیسے مسڈ کالز میسجز سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ کے نئے فیچرز کا اعلان

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

نئے مسڈ کال میسجز فیچر

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔

ان میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچر ہے جو کہ روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا۔ اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ پر قرض کا حجم 37 ٹریلین ڈالر ہوگیا

نوٹ ریکارڈ کرنے کی سہولت

کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر وائس میلز کو ماضی کا قصہ بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے

نئے ری ایکشنز اور اسپیکر اپ ڈیٹ

صارفین اب کسی وائس چیٹ کے دوران نئے ری ایکشنز کے ذریعے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے اور اس سے چیٹ متاثر نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے وائس کال میں اسپیکر کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

میٹا اے آئی میں بہتری

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی سے تصاویر تیار کرانے کے عمل کو بھی بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب میٹا اے آئی نئے امیج جنریشن ماڈل کی خصوصیات سے لیس ہوگا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تصاویر کی تیاری کا عمل بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں اور ہم ان کی رہائی کے لیے جو کرنا پڑا وہ کریں گے، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہے، علیمہ خان

تصاویر کو متحرک کرنے کی صلاحیت

میٹا اے آئی میں تصاویر کو انیمیٹ یا متحرک کرنے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ صارفین کسی بھی تصویر کو ایک مختصر ویڈیو میں تبدیل کرسکیں گے جس کا انحصار ان کی تحریری ہدایات اور میسجز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے

نئی میڈیا ٹیب کا اضافہ

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں ایک نئی میڈیا ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈاکومنٹس، لنکس اور چیٹس میں موجود میڈیا فائلز کو آسانی سے ڈھونڈنا جاسکے۔

واٹس ایپ میں لنک پریویو کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

نئے اسٹیکرز کا اضافہ

آخری اپ ڈیٹ اسٹیٹس میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ ہے۔ صارفین اب میوزک لیرکس، انٹرا ایکٹیو اسٹیکرز اور سوالات اسٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے جن پر ان کے کانٹیکٹس ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...