ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو ۱۹ کروڑ ۷۰ لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا
ٹیلر سوئفٹ کا عملے کے لیے بے پناہ بونس
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی
عالمی دورے اور کمائی
غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے، ان عالمی دوروں کے دوران انہوں نے ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمائے تھے۔
عملے کی خوشی اور اظہارِ تشکر
ٹیلر سوئفٹ نے جب عملے کو 197 ملین ڈالر بونس کا بتایا تو لوگوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔
علاوہ ازیں گلوکارہ نے اپنے عملے کو اظہارِ تشکر کا خط بھی دیا۔








