اداکارہ سربھی چندنا نے کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد خاموشی توڑ دی
سربھی چندنا کی شادی اور محبت کی داستان
ممبئی (ویب ڈیسک) انڈین ٹی وی اداکارہ سربھی چندنا نے اس سال اپنے بوائے فرینڈ کرن شرما کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں نے شادی سے قبل 13 سال ڈیٹ کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنے احساسات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے
پہلی ملاقات اور محبت کی شروعات
میڈیا رپورٹ کے مطابق سربھی اور کرن نے اس شو میں بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی اور انہیں کیسے ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا؟ کرن نے بتایا کہ انہوں نے پہلے اداکارہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تلاش کیا اور پھر انہیں میسیج کر ڈالا۔ اس کے بعد دونوں نے اپنے ’بی بی پن‘ (بلیک بیری پن’) کا تبادلہ کیا اور ان کی میسنجر پر چیٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسی طرح سربھی کی کرن سے پہلی ملاقات ان کی سالگرہ پر ہوئی تھی، جہاں اداکارہ ان کو دیکھتے ہی دل دے بیٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: ریکھا مجھ سے حسد کرتی اور میرے کردار چھیننے کی کوشش کرتی تھی” موسمی چیٹرجی کا دعویٰ
رشتے کی مشکلات اور شادی کی حقیقت
کرن کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے کبھی اپنے رشتے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ یہ سب خودبخود اور اچانک ہو گیا تھا، اور چیزیں اسی طرح آگے بڑھتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد لگژری امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ آپ بھی دیکھیے
13 سال کا ساتھ
سربھی نے انکشاف کیا کہ شادی سے تقریباً 13 سال تک انہوں نے کرن شرما کو ڈیٹ کیا تھا۔ جب ان سے لوگوں نے سوال پوچھا کہ اتنے لمبے عرصے تک ان کا رشتہ کیسے چلا؟ ان کا جواب تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں تھا بلکہ اس رشتے کو سنبھالنا بہت مشکل تھا اور شادی کے بعد زندگی کے اس نئے سفر پر چلنا اور بھی زیادہ مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں۔۔۔
شادی کے بعد کی تبدیلیاں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہوتا ہے، جتنا نظر آتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہو کہ یہ رشتہ آپ کے لیے صحیح ہے تو پھر اسے نبھانے کے لیے آپ کو اور زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہی سب کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں اور کرن کو بطور شخص بدل دیا ہے، کیونکہ آپ کو کسی بھی رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے کوشش کرنی ہوتی ہے۔
شادی کی تفصیلات
یاد رہے کہ سربھی اور کرن کی شادی رواں سال 2 مارچ کو روایتی انداز میں ہوئی تھی۔








