ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
ایران میں پاکستانی سفیر کی ہدایات
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے حیران کن بیان داغ دیا
غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز
جیو نیوز کے مطابق مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے زمین پر کسی اور کی نظر ہے اور نظر بھی بری ہے، جسٹس مسرت ہلالی کے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق کیس میں ریمارکس
ٹیلی مواصلات کی صورتحال
سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں وائیفائی سروس ڈاؤن ہے جبکہ ٹیلی فون کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی شہروں میں واقع پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس کی لینڈ لائنز بحال ہیں اور پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن ،جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 58 ہو گئی
بارڈر پر موجودگی کی ہدایات
مدثر ٹیپو نے بذریعہ سڑک پاکستان واپس جانے کے خواہشمند شہریوں کو ہدایت کی کہ بارڈر بند ہونے کے وقت سے کم از کم چار گھنٹے قبل سرحد پر پہنچ جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واپسی کے وقت پاسپورٹ پر امیگریشن اسٹیمپ لگوانا ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بعد میں کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
طلبہ کے لیے خصوصی ہدایات
پاکستان واپس آنے کے خواہشمند طلبہ کے حوالے سے سفیر پاکستان نے کہا کہ طلبہ باضابطہ طریقہ کار مکمل کر کے روانہ ہوں اور اپنی متعلقہ یونیورسٹی سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں۔
سفارتخانے کا کردار
انہوں نے بتایا کہ سفارتخانہ ایرانی بارڈر اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔ سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق ہرمزگان یونیورسٹی کے بہتر (72) پاکستانی طلبہ آج پاکستان واپس روانہ ہو چکے ہیں جبکہ زنجان یونیورسٹی کے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرمزگان یونیورسٹی سے واپس جانے والے طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا۔








