بلوچستان: پہلی بار ایک ہی دن میں آن لائن ٹیسٹ اور تقرری لیٹر کا اجراء
کوئٹہ میں تاریخی اقدام
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ اور ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراء کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی
آن لائن بھرتیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان میں تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر 100 فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ کا بیان
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، قابلیت کی شفاف جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اصلاحاتی نظام کا آغاز
انہوں نے کہا کہ اس اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے جو مرحلہ وار صوبے کی تمام سرکاری نوکریوں پر نافذ ہوگا، بلوچستان کے عوام سے پہلے ہی دن دوٹوک وعدہ کیا تھا کہ نہ نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقرباء پروری برداشت کی جائے گی۔
شفافیت کا عزم
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسی وعدے کی تکمیل کیلئے بلوچستان میں شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیا گیا وعدہ ہی ہماری حکمرانی کی بنیاد ہے.








