اچھرہ گولڈ مارکیٹ سے بیس کلو سونا لے کر فرار ہونے والے ملزم شیخ وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑے فراڈ کیس میں اہم پیش رفت
گرفتاری کی خبر
لاہور / کراچی (زین بابو) اچھرہ گولڈ مارکیٹ سے بیس کلو سونا لے کر فرار ہونے والے ملزم شیخ وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑے فراڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ لاہور کی ہال روڈ سولر مارکیٹ سے سترہ کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم صغیر کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں:عالیہ حمزہ
گرفتاری کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق کراچی کی سولر مارکیٹ کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم صغیر کو حراست میں لیا، بعد ازاں لاہور کے تاجروں کو اطلاع دی اور پھر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم تاحال ملزم کو لاہور منتقل نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا : اسرائیل کا دعویٰ
پولیس کی کارروائی
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس اس وقت اپروول کی منتظر ہے، جیسے ہی اجازت موصول ہوگی ملزم صغیر کو لاہور منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ فراڈ کی گئی سترہ کروڑ روپے کی رقم کی ریکوری کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
ملزمان کی شناخت چھپانے کی کوشش
مزید انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کر رکھا تھا۔ شیخ وسیم اختر نے فراڈ کے بعد داڑھی بڑھا لی تھی، جبکہ ہال روڈ سے سترہ کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم صغیر نے کلین شیو کروا رکھی تھی تاکہ شناخت چھپائی جا سکے۔








