سری لنکا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست کر دی

سری لنکا کی بائیکاٹ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

مالی نقصانات کی نشاندہی

رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے بیان میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات، ہمارے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو پیشِ نظر رکھیں۔

یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت مینز کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی ہفتے بھارتی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ پر اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کے لیے آمادہ کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...