مون سون سیزن: بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مانیٹرنگ جاری، ٹیموں کو فیلڈ میں رہنے کا حکم
بارشوں کے سیزن میں بجلی کی سپلائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، انجینئر محمد رمضان بٹ نے بارشوں کے سیزن کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کی خودمانیٹرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو کے معروف کامیڈین نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی
لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
سی ای او لیسکو، انجینئر محمد رمضان بٹ نے چھٹی کے روز لیسکو ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی سی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے سیزن میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے لیے بھی بجلی کی سپلائی کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے 5جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کااعلان
بجلی کی مانیٹرنگ
ایکسین پی ڈی سی، میر مصطفٰی نے سی ای او لیسکو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی مسلسل سپلائی کی دن رات مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس وقت لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3857، ایلوکیشن 3850 جبکہ ڈرال 3634 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگی ٹاؤن میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے خاتون کی جان لے لی
صارفین کی خدمت اور شکایات کا ازالہ
اس موقع پر سی ای او لیسکو، انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ صارفین کو سخت گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ٹیمیں عوام کی خدمت کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گی جبکہ محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں بھی بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
بجلی بحالی کے کاموں کی تیاری
انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور بجلی بحالی کے کاموں کے لیے تمام ضروری سامان وافر مقدار میں موجود ہے۔








