اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیش رفت
اسلام آباد میں باپ بیٹی کا افسوسناک حادثہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ رویے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، ایک وفد کا دورہ افغانستان نجی حیثیت میں ہے، دفتر خارجہ
گاڑی کی بازیافت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کا پل کے نیچے سے مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان نے راتوں رات اپنا آبائی گھر کیوں چھوڑا؟ حیران کن انکشاف
لاشوں کی تلاش
یاد رہے کہ والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی، چند روز قبل ریسکیو نے آپریشن ختم کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
حادثے کی تفصیلات
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22 جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔
والد کی لاش کی تلاش
لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔








